12 جون 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی کمیٹی کے سربراہ میجر جنرل سید حسن فیروزآبادی نے امریکہ کی جانب سے شام میں مسلح گروہوں کی حمایت کو دہشتگردی کے سلسلے میں واشنگٹن کی دہری پالیسی کا عکاس قرار دیا ہے۔

ابنا: سید حسن فیروزآبادی نے کل دہشتگردی کے سلسلے میں امریکہ کی دہری پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایسی حالت میں پاکستان اور افغانستان میں دہشتگردی سے مقابلے کا دعوی کرتا ہے کہ جب وہ شام اور لبنان میں دہشتگردی کرنے والے شام کے نام نہاد دوستوں کی کانفرنس کی حمایت کرتا ہے۔

میجر جنرل حسن فیروزآبادی نے عالمی سامراج کی جانب سے شام میں دہشتگردوں کی حمایت کا مقصد صہیونی ریاست کا تحفظ بتایا اور کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق تنظیم کو شام میں دہشتگردانہ کارروائیوں کی روک تھام کے لۓ ضروری اقدامات انجام دینے چاہئيں۔....... /169